اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ دورہ پاکستان کا امکان

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔

سعودی ولی عہد اٹھارہویں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، اٹھارہواں جی 20 سربراہی اجلاس 9 سے 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا جبکہ محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

پاکستان کے دورے کے دوران محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ ، دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔