اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آئندہ چند روز میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا :چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئندہ چند روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اے این پی ، بی اے پی اور بی این پی کے وفود نے ملاقات کی ۔

صدر مملکت خود الیکشن کی تاریخ دیں گے، چیف الیکشن کمشنر کو اجلاس میںشرکت کی دعوت

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے ، دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ۔

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی، اسکے علاوہ رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے جنوری کے آخر یا فروری کے وسط میں الیکشن کرانے کی بات کی ہے ۔