اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں کا حملہ،انٹرنیٹ سروس متاثر

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کُتر دیے جس کی وجہ سے ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم متاثر ہوگیا۔

خبروں کے مطابق چوہوں نے ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل کو مختلف جگہوں سے نقصان پہنچایا، کیبل کتر جانے کی وجہ سے ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 5 پروازوں کی امیگریشن مینول طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے امیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سی اے اے کو توجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں کی گئی۔

کراچی ائیرپورٹ پر جائے نماز اور تولیوں میں جذب، 30 کلو ہیروئن پکڑ لی گئی

ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے۔

ایف آئی اے نے سی اے اے کو فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ کیبل فالٹ کے باعث متعدد پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹ منیجر عرفان خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فالٹ کیسے ہوا اسکی جانچ سی اے اے ٹیم کررہی ہے۔