اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کیخلاف سازش میں جسٹس بندیال بھی جنرل باجوہ کے ساتھ تھے:اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں جسٹس بندیال بھی جنرل باجوہ کے ساتھ سازش کا حصہ تھے لہٰذا بندیال کیخلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ پہلے مجھے نہیں پتا تھا اب پتا چلا دونوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کیس بنتا ہی نہیں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنا نہایت ہی بے ہودہ کام ہے۔

لیول پلیئنگ فیلڈ پر شور کرنے والے 2018 کو یاد رکھیں، نگران وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہوتا کہ وہ قوم کو بتائے کہ کون ہمارا دشمن اور کون ہماری صفوں میں غدار چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے۔