اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باپ بینڈ باجے لیے بیٹی کو طلاق کے بعد واپس لینے سسرال پہنچ گیا

 

نئی دہلی: ایک باپ نے طلاق کے بعد گھر جاتے ہوئے اپنی بیٹی کیلئے بارات کا اہتمام کرکے دقیانوسی تصور توڑ دیا۔

والد نے اپنی بیٹی کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اسکے سسرال والے کچھ غلط کریں تواس کیساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔

بھارت میں طلاق ہونے پر باپ کو گھر واپس لانے کیلئے بڑی ہی پروقار تقریب کا اہتمام کیا جہاں والد بیٹی کو بارات کیساتھ گھر واپس لے آئے۔

طلاق یافتہ خاتون کا کردارکرنے کی خواہش ہے:اُشنا شاہ

بیٹی کے والد کیجانب سے اس واقعے کو ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی جس میں والد نے لکھا کہ جب آپ کی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کی جائے اور اگر میاں اور گھر والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کیساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد نے بیٹی کو گھر لے جانے کیلئے ڈھول باجے کیساتھ کیساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا، خاتون کے گھر والے خوشی سے اسکے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، جبکہ اس دوران ایک خاتون جو ممکنہ طور پر مطلقہ کی والدہ ہیں، اپنی بیٹی کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

لڑکی کے باپ کیساتھ آئے ہوئے لوگوں میں شامل پورا خاندان ایک بارات کیطرح گلیوں میں مزے سے گھوم رہا ہے، باپ کیجانب سے اپنے لیے کیے گئے اس اقدام پر طلاق یافتہ بیٹی بھی بہت خوش نظر آرہی ہے اور اپنا سامان اٹھائے ہوئے انکے ساتھ خوشی خوشی واپسی جا رہی ہے۔