اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

غزہ،پلیٹ میں دال کیلئےترستےبچوں کی وائرل ویڈیو نےدل چیردیا

 

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دردناک مناظر آئے روز دل دہلاتے رہتے ہیں اور ایسے میں رفاع سے سامنے آنے والی بچوں کی ویڈیو نے دلوں کو چیر کر رکھ دیا ہے۔

غزہ میں ایک ماہ قبل شروع ہوئے اسرائیلی حملوں سے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے ہیں، وہیں دوسری طرف کھانا، پانی اور ایندھن کی بندش نے حالات بد سے بدتر بنا دیے ہیں، ایسے میں امداد کی عدم فراہمی اور بجلی پانی سے محروم غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفاح کے رہائشی بھی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، ایسے میں دنیا تماشائی کا کردار نبھا رہی ہے۔

عرب میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رفاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک پلیٹ دال کیلئے بچوں کو لمبی قطار لگائے، دھکوں کی صورت ایک دوسرے پر چمٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور تقریبا 26 ہزار زخمی ہیں جب کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل ہے۔