اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کینیڈا، یہودیوں کے 2 اسکولوں میں فائرنگ

 

کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کینیڈا کے شہر مونٹریل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب و اسکولوں پر فائرنگ کی گئی۔

انتظامیہ کو واقعے کا علم صبح کے وقت ہوا جب انہوں نے اسکول کے دروازے پر گولیوں کے نشانات دیکھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہی قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگائی گئی تھی، جبکہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گرپوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، نگران وزیراعظم

کینڈین وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ اس وقت جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنیوالوں کا کینیڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کے اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔