اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آبادی کے اضافے کو روکنے کیلئے پالیسی بنانے کی تجویز

پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یو این پاپولیشن فنڈ اور پائیڈ کے اشتراک سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے ہنگامی بنیادون پر پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کیا جائے گا، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے، آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کی جائیں۔

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے درمیان ناجائز تعلقات تھے، خاور مانیکا کا عدالت میں بیان

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کمی اور وقفے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات دی جائیں، جنسی اور تولیدی صحت بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صوبے میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رجحان نہیں دیکھا گیا، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے صحت اور تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے