اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,999FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عالمی برادری کی حمایت کے بغیر بھی حماس کیخلاف جنگ جاری رہے گی، اسرائیل

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کیساتھ یا اس کے بغیر حماس کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا، اس مرحلے پر جنگ بندی پر اتفاق کرنا ایک غلطی ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، چاہے بین الاقوامی حمایت ملے نہ ملے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور بین ڈور نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اب بھی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کیلئے ” واضح “ طور پر ہمارے ساتھ ہے۔

ملازمت کے نام پر انسانی اسمگلنگ کرنیوالے ملزم کوئٹہ سے گرفتار

امریکی صدر بائیڈن کے تنقیدی بیانات کے باوجود امریکا جنگ میں ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں امریکا سے صرف مشورہ درکار ہے اور وہ ہمیں مل رہا ہے۔

جوبائیڈن نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اندھا دھند بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونا شروع کر د ی ہے، دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم عروج پر ہیں۔

اسرائیل بربریت کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار 682 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔