اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ملازمت کے نام پر انسانی اسمگلنگ کرنیوالے ملزم کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ، بیرون ملک ملازمت کے نام پر انسانی اسمگلنگ کرنیوالے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران چھاپا مار ٹیم نے انسانی اسمگلر مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے درمیان ناجائز تعلقات تھے، خاور مانیکا کا عدالت میں بیان

ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے وصول کرتا اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا، ملزم مجتبیٰ نے سادہ لوح شہری کو بیرون ملک آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر 35 لاکھ روپے ہتھیائے اور شہری کو آسٹریلیا کا جعلی ویزا دیا۔

ملزم نے بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس وصول کیے، گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔