اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری کردیا گیا

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مریم اورنگزیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں چینل کا نام تک نہیں بتایا گیا، نہ ہی مقدمے کا کوئی گواہ ہے، 5 دن کی تاخیر سے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔

latest urdu news

عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے سے بری کرنے حکم دے، عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا، ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔