اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر وزیراعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا، پیپلزپارٹی

ڈی آئی خان: پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیجانب سے رشوت خور افسران کے سر پھاڑنے کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکیا ہے۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کرپشن کرنے والے کا سر پھاڑ دیں، اگر وزیراعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا، علی امین گنڈا پور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، اگر مرکز کیساتھ بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔

پی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، اسپیکر خیبر پختونخوا چاہتے ہیں مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں، اگر اسپیکر نے حلف نہ لیا تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

latest urdu news

فیصل کریم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے، پنجاب اور کے پی میں پیپلزپارٹی کے گورنر ہوں گے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے گورنر ہوں گے، نام ابھی فائنل نہیں ہوئے ہیں۔