شہباز شریف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکام اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جس ادارے میں پڑھا اور پڑھایا، وہیں وائس چانسلر بننا اعزاز کی بات ہے، ڈاکٹر شازیہ بشیر

وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب کا جائزہ لیکر دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔