سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

کراچی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شہر قائد سے جڑی اپنی یادوں کا ذکر کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی آکر کچھ یادیں تازہ ہوگئیں، کراچی میں کھانے اچھے ملتے تھے، اس وقت کچوری ایک روپے کی ملتی تھی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کا کام کیس سمجھانا ہوتا ہے مگر ویڈیولنک پر کبھی کیس سمجھ آجاتا ہے اور کبھی نہیں، ہمارا ویڈیو لنک اچھا نہیں کبھی آواز نہیں آتی۔

عزیز بھٹی شہید اسپتال کی چھت گر گئی، خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کراچی میں جتنے بھی وفاقی ٹریبونل اور وفاقی عدالتیں ہیں سب ایک ساتھ بنائی جائیں، سپریم کورٹ کیلئے مختص زمین قیمتی ہے، نئی بلڈنگ کی جگہ پر آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگائے جائیں، ہائیکورٹ بھی سامنے ہی ہے تاکہ وکلا کو پریشانی بھی نہ ہو۔