اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کیلئے واٹس ایپ گروپ بنادیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کیلئے واٹس ایپ گروپ بنادیا، وزراء سے کارکردگی پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹس لیں گے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء سے رابطوں اور صوبے میں گورننس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا، وہ اب اپنی کابینہ کے تمام وزراء سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہیں گے جس کیلئے ایک گروپ بنادیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء سے رابطوں کے ذریعے سرکاری امور کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رہیں گے، اس کیلئے انہوں نے صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واٹس ایپ اسمارٹ فونز پر سماجی رابطوں، ایک دوسرے کو پیغام رسانی اور معلومات کی فراہمی کا ایک آسان ذریعہ ہے جس کیلئے انٹرنیٹ کنکشن لازمی ہے۔
واٹس ایپ کے ذریعے ٹیکسٹ میسج، دستاویز، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کسی بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے موبائل نمبر پر بھیجی جاسکتی ہے۔