تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی صدارت ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے تیار کیے گئے ریفرنس پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ مشاورت کے بعد 200 صفحات پرمشتمل ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم نواز شریف کی ناہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکرغیرجانبدار ہیں اور ہم نے اسپیکر کو ثبوت دے دیے ہیں جب کہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ و ٹیکس چھپانے کی کوشش کی گئی اور گوشوارے میں بھی حقائق چھپائے گئے ہیں۔