اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لندن :انگلینڈ میں بلا معاوضہ کام کرنے والے کیئررزکو مددکاانتظار

لندن (نیوز الرٹ ڈیسک )انگلینڈ میں بلا معاوضہ کام کرنے والے کیئررزکو مددکاانتظار ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں بلامعاوضہ خدمات سرانجام دینے والے کیئررز کو اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے مدد کاانتظار ہے ۔ چیرٹی کیئررز یوکے نے کہا ہے کہ کیئررزکی مددکیلئے نئے قانون کے اجراءکے باوجود ابھی تک انگلینڈ میں بڑی تعداد میں کیئررزکی ضروریات کا ابھی تک تخمینہ تک نہیں لگایا گیا ہے ۔ چیرٹی نے کہا کہ بہت سے کیئررز اپنی ضروریات کا تخمینہ لگائے جانے کیلئے طوی لعرصے انتظار کی گھڑیاں گن رہے ہیں ۔ حکومت نے کہا کہ کیئررز کے نئے حقوق کا ابھی تک پوری طرح تعین نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ سوشل کیئرکے منسٹر الیسٹربرٹ نے کہا ہے کہ بلامعاوضہ کا م کرنے والے کیئررز معاشرے کی قابل قدرخدمات انجام دے رہے ہیں اور حکومت کونسلروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اچھا عمل زیادہ وسیع طریقے سے انجام دیا جائے ۔ رپورٹ کے مطابق کیئررز نے کہا کہ نئے قانون میں جس بہتری کا وعدہ کیا گیا تھا وہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔