اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کی فوجی امداد سے متعلق کانگریس اراکین کو تحفظات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے وہ کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں اور پاکستان کی فوجی امداد کے بارے میں سوالات کا جواب اراکین کانگریس ہی دے سکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لئے کانگریس سے مل کر کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپنے اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی پراپیگنڈے کے باعث امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے پوری رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔