اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، طورخم بارڈر پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر طورخم پر معمول کے بارڈر ٹریفک بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے اور دونوں اطراف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔