اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی سی بی نے پولیس انکوائری سے متعلق بات کرنے سے روکا ہے ، شرجیل خان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرشرجیل خان پاکستانی ٹیم کیلئے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ روانگی کے وقت ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے بات کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ پولیس اپنا کام کررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا ہے جبکہ پولیس اپنا کام کررہی ہے لہٰذا وہ فی الحال اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔واضح رہے شرجیل خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کچھ لوگ ان سے بھتہ مانگ رہے ہیں اوران کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور پولیس مل کر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے سرگرم ہیں تاکہ ان عناصرکو بے نقاب کیا جاسکے ۔