جماعت اسلامی رہنماؤں کی پھانسیاں؛وزیرداخلہ کی سراج الحق سے مشاورت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسیوں پر بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسیوں پر سراج الحق سے مشاورت کی اور کہا کہ یہ صرف چند اشخاص کا نہیں بلکہ انصاف کا قتل عام ہے۔چوہدری نثار اور سراج الحق نے گفتگو میں قومی اسمبلی کی قرارداد سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کا دیگر جماعتوں کو بھی مشاورت میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈھاکا میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی جس پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ سماء