والسل ٹاؤن سے پہلی بار دو پاکستانی نژاد خواتین بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب

والسل(ویب ڈیسک) برطانیہ کے موجودہ لوکل الیکشن میں والسل ٹائون سے پہلی با ردو پاکستانی نژاد خواتین سبینہ دتہ اور ناہید گُلتاسب نے لوکل الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی اور پہلی پاکستانی خواتین کونسلرز منتخب ہو ئیں۔سبینہ دتہ sabina ditta))نے (palfrey ward Walsall ) سے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 2002 ووٹ کی برتری سے 3041 ووٹ سے برتری حاصل کی جو والسل ٹائوں میں ایک ریکارڈ ووٹ قائم کیا۔کونسلر سبینہ دتہ کے والد سابق کونسلرچوہدری اللہ دتہ نے اپنی دُختر کی کامیابی پر روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری نوجوان نسل برطانیہ کی لوکل پولیٹیکل سسٹم میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو خوش آئندہے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا لیبر پارٹی نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو خدمت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کئے اور والسل میں دو پاکستانی نوجوان کونسلرز کا منتخب ہونا ایک اہم پیش رفت ہے جس سے والسل میں ہماری کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہے ہمیں اس ملٹی کلچر سوسائٹی میں رہتے ہوئے دیگر کمیونٹی کی طرح برطانیہ کی تعمیر و ترقی اور ایک بہتر مہاشرے کی تشکیل کیلئے کردار اد کرنا ہو گا، انہوں نے اس موقع پر والسل کی تمام کمیونٹی کا شکریہ بھی اد ا کیا کہ جنوں نے سبینہ دتہ کو والسل میں خدمت کا موقع فرائم کیا۔ انہوں نے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اکیسویں صدی میں اپنی نوجوان نسل کی تربیت پر ذیادی وقت صرف کریں اور اعلی ٰتعلیم سے آراستہ کریں اور علم کی روشنی سے بنی نو انسان کی بہتر خدمت کر سکیں،انہوں نے کہا برطانیہ میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بہت محنت کی اور اُس کا آج الحمدولاللہ ہیں ثمر مل رہا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہمیں مزید ترقی کے راستے تلاش کرنے ہیں اور ہر مواقع کو حاصل کرنا ہماری منزل ہونی چاہئے۔