رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کارکن فرحان شبیرکو دل کا دورہ

کراچی(نیوز ڈیسک) رینجرزکی حراست میں موجود ایم کیوایم کارکن فرحان شبیرکودل کادورہ پڑنے کے باعث قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا۔اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ایم کیو ایم کارکن فرحان شبیر عرف ملا کو رینجرز کی حراست میں دل کا دورہ پڑا۔ نمائندہ سماء کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فرحان شبیرکی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اوراس کی حالت سنبھل رہی ہے۔واضح رہے کہ ملزم فرحان شبیر کو رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ چھاپے کے دوران رینجرز نے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر نائن زیرو سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔ فرحان شبیرعرف ملا پرپولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے