ٹی وی میں کام سے عزت اور مقام ملا،عائشہ عمر

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے جدید علوم سے آہنگی وقت کا تقاضا ہے ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور ذہنیت سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے عائشہ عمر نے کہا کہ میری زیادہ توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی اشتہارات پر مرکوز ہے کیونکہ بنیادی طو رپر ٹی وی فنکارہ ہوں ٹی وی نے ہی مجھے عزت اور مقام دیا ہے۔ اس لیے زیادہ وقت ٹی وی کو دیتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔