اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اپوزیشن کل پارلیمنٹ کو نئے سوالات پر اعتماد میں لے گی: چوہدری پرویز الہٰی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا فیصلہ ہوا ہے کہ نئے سوالات پیدا ہونے کے بعد کل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے آیا ہے اور یہ منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا ۔ پاناما لیکس کے معاملے پر مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کی نامزد کمیٹیاں بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گی۔ حکمران جماعت کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز والوں کی سیاسی طور پر کوئی حیثیت نہیں ہے اور وہ عقل سے پیدل ہیں۔