نیشنل ایکشن پلان ،قومی و صوبائی قیادت عملدرآمد تیز کرنے پر متفق

اسلامآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جائزہ اجلاس ختم ہوگیا،قومی و صوبائی قیادت نے نیپ پرعمل درآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں اور وفاق کےدرمیان موثررابطےہونےچاہئیں،انٹیلی جنس معلومات کےحصول اوراستعمال کےنظام کومضبوط بناناہوگا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزراء،صوبائی وزراء اعلیٰ ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،جس میں نیشنل ٹاسک فورسر کے سربراہ ناصر جنجوعہ نے 20نکاتی ایکشن پلان پر شرکا ء کو بریفنگ دی ۔