اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرجیکل اسٹرائیک کی وڈیو سے کشیدگی بڑھے گی، بھارتی شوشہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد دنیا کے سامنے لانے سے پھر انکار کرتے ہوئے دلچسپ منطق پیش کی ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھے گی۔بھارتی ٹی وی نے اعلی سیاسی اور فوجی قیادت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے تمام شواہد موجود ہیں مگر وہ مصلحت کے تحت ان ثبوتوں کو دنیا کے سامنے نہیں لائے گا اس حوالے سے بھارتی ٹی وی نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ اگر سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد سامنے لائے گئے تو دونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔بھارتی ٹی وی نے ایک نیا شوشہ بھی چھوڑا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ 250 کلومیٹر تک دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کیے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اڑی واقعہ کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے فوج کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی اجازت دی،بھارت نے جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کے باوجود سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں آپریشن مکمل ہونے تک کسی کو بھی نہ بتایا۔