اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان کردیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے انعامات پر مبنی پویس انفارمیشن نیٹ ورک (PIN) قائم کردیا ہے جو شہریوں کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں مصدمہ اطلاعات فراہم کرکے نقد انعام کی خطیر رقم جیتنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ نیٹ ورک کا آغاز ابتدائی طور پر پشاور سے کردیا گیا ہے جو بعد میں صوبے کے دوسرے حصوں تک بڑھایا جائے گا۔پولیس انفارمیشن نیت ورک کے آغا زسے پشاور کے شہری دہشت گردوں، بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں پولیس کو اطلاع فراہم کرکے ایک لاکھ روپے تک انعام حاصل کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ پولیس انفارمیشن نیٹ ورک (PIN) شروع کرنے کا فیصلہ پچھلے ہفتے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ناصر درانی کے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔