اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پانامہ کیس، شیخ رشید نے جواب جمع کرا دیا، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی 20 کروڑ عوام قبول کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ آئے گا، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزات 600 صفحات پر مشتمل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی پرانی صلاحیت ہے کہ وہ تاخیری حربوںکو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور وہ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحران سے گزر رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں ۔ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اکرم شیخ کی نواز شریف سے ملاقاتوں کی اطلاعات تھیں۔ ان کے بیٹے کو لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گرد حملوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں اس میں بھارت ملوث ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاءکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے ۔