اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پولیس کی سرگودھا موٹر وے پر کارروائی: کا ر کے خفیہ خانوں میں چھپایا بھاری اسلحہ برآمد، 2ملزمان گرفتار

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا موٹر وے پر کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اسلحے میں2 کلاشنکوف ،9 رپیٹرگن ،16 پستول،30بور،9ایم ایم پستول اور دو ہزاروں گولیاں ، ایک ہزار رائفل کی گولیاں شامل ہیں۔ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کار کا ٹائر برسٹ کرکےکار ٹرک میں لوڈ کر رکھی تھی جس کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپایا ہواتھاجسے پنجاب کے دیگر شہروں میں پہنچایا جانا تھا تاہم تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔