بلوچستان ڈرون حملہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے:پاکستان فلاح پارٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت ، خودمختاری ، اور عالمی قوانین پر حملہ ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاجی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت پاکستان کی قومی سلامتی کا تحفظ کرنے میں ناکام ھو گئی ھے انہوں نے کہا پاکستان فلاح پارٹی کوئیٹہ میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتی ھے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ھے کہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کو عالمی فورم پر اٹھائے امانت زیب نے کہا کہ پاکستان کے رنگیلے حکمران پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا تحفظ کرنے کی بجائے لندن میں گلچھرے اڑا رھے ھیں پی ایف پی کے رھنما نے کہا امریکہ کی منافقانہ پالیسیوں اور حکمرانوں کے بذدلانہ روئیے کی وجہ سے پاکستان تباھی کے دھانے پر پہنچ گیا ھے امانت زیب نے کہا حکومت پاکستانی عوام سے زیادہ امریکی مفادات کی محافظ بن چکی ھے یہی وجہ ھے کہ امریکہ نے کھلے عام پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کیا ھے انہوں نے کہا امریکہ ڈرون حملے نے حکمرانوں کو ننگا کر دیا ھے امانت زیب نے کہا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیئے 50ھزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی اور کھربوں روپے کے مالی نقصان کے باوجود امریکہ ھماری سالمیت اور خودمختاری کے در پے ھے انہوں نے کہا کہ حکومت کو انجام کی پرواہ کیئے بغیر امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاھیئے امانت زیب نے کہا کہ وزیر اعظم کا آئے روزطبی معائینے کے لیئے لندن یاترا نے اقوام عالم میں پاکستان کا مذاق بنا کر رکھ دیا ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈرون حملہ حکومت پاکستان اور امریکی گٹھ جوڑ کا نتیجہ محسوس ھوتا ھے امانت زیب نے کہا کی جب طارق فاطمی جیسے یہودی ایجنٹ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ھوں گے تو پاکستان کی سلامتی یقینی کیسے ھوگی