اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رمضان میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں انڈسٹری میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کریں گے کیونکہ انڈسٹری گیس سے بھی بجلی پیدا کرسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 45 دن سے زائد کوئی بل ادانہیں کرے گا تو بجلی کاٹ دیں گے اس وقت 25 سے 30 لاکھ لوگ ڈیفالٹر ہیں ، کئی ماہ سے بل ادا نہیں کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے متعدد سرکاری افسروں اور اداروں کی بجلی عدم ادائیگی پر کٹوائی ہے جبکہ اپنے رکن اسمبلی کی بجلی کٹوا کر آیا ہوں ، اوور بلنگ کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کیلئے ایک ہزار ٹرانسفارمر اور 3 ہزار سے زائد ٹرالیوں کا انتظام کرلیا ہے جبکہ مارکیٹس جلد بند کرنے کےلئے تاجروں سے جلد ملاقات کریں گے اور مارکیٹس جلد بند کرنے کی درخواست کریں گے۔ رواں سال بجلی کی پیداوار کو 16 ہزار میگاواٹ تک لیکر جائیں گے۔