اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حرم شریف کا وہ متبرک دروازہ جو رمضان المبارک میں عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا

جدہ (ویب ڈیسک) حرم شریف توسیعی منصوبے کے قائم مقام ڈائریکٹر انجینئر امجد الحازی نے کہا ہے کہ معتمرین کی سہولت کے لئے شاہ عبدالعزیز دروازہ عارضی طور پر کھولاجارہا ہے تاکہ رمضان المبارک میں معتمرین کو سہولت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ دروازے اور راہداری کا کام مکمل ہوچکا ہے تاہم بعض مقامات پر کچھ کام باقی ہے جو کہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر رمضان المبارک کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ شاہ عبدالعزیز دروازے کا شمار حرم شریف کے مرکزی دروازوں میں ہوتا ہے جس کے جنوب میں قصر الصنعاءاور امور حرمین کا دروازہ ہے۔ حرم شریف کے اس علاقے میں رمضان المبارک کے دوران کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں روزہ داروں کے لئے وہاں دسترخوان بھی لگائے جاتے ہیں، اس لئے شاہ عبدالعزیز دروازہ بڑا اہم ہے۔