اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اٹلی کے وزیر اعظم ریفرنڈم میں شکست کے بعد مستعفیٰ ہو گئے

روم (مانیٹرنگ ڈیسک )اٹلی کے وزیر اعظم نے اڑھائی سال حکمرانی کرنے کے بعد استعفیٰ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی نے ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ریفرنڈم کے پول نتائج کے مطابق اٹلی کی 50 فیصد عوام نے وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیا تھا۔انہوں نے آئینی اصلاحات کیلئے ریفرنڈم کرایا تھا جس کے نتائج کے بعد انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا ۔ماتیو رینزی اڑھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ۔نیوز کانفرنس میں اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے نتائج کی مکمل ذمہ داری کو قبول کیا اورکہا کہ اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔ واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم کی پارٹی کو حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میٹو رینزی نے اپنے دورے اقتدار میں عوام کے لیے کوئی خاطر خواہ منصوبے شروع نہ کر سکا ، اٹلی کی عوام کو میٹو رینزی کی پالیسوں پر اعتراض تھا جس کی وجہ ان کی جماعت اپنی ساکھ برقرار نہ رکھ سکی۔