اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک میں فارن منسٹر ایک بھی نہیں اور فوراً منسٹرز بہت سارے ہیں:ڈاکٹرعامر لیاقت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی وزراء کی بادشاہ سلامت کو بچانے کے لئے پھرتیوں پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی کڑی تنقید،ملک میں فارن منسٹر کوئی نہیں،فوراًمنسٹر بہت سے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے حکومتی پالیسیوں اور وزرا ء کے روئیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حد یہ ہے کہ ملک کو بغیر کسی فارن منسٹر کے چلایا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ دیکھ لیں کہ ملک میں فارن منسٹر تو کوئی نہیں لیکن مغل بادشاہ پر تنقید ہوتے ہی بہت سے فورًامنسٹر ضرور سامنے آ جاتے ہیں۔پرویز رشید،طلال چوہدری جیسے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا ملک فارن منسٹر کے بغیر تو چل سکتا ہے لیکن پرویز رشید،طلال چوہدری جیسے فوراً منسٹرز کے بغیر بالکل نہیں چل سکتا۔