اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا کو پر امن بنانے کیلئے اختلافات کو بھلانا ہوں گے : اوباما، امریکی ایٹم بم حملے کے شکار ہیروشیما کا تاریخی دورہ

ہیروشیما(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما تاریخی دورے پر ہیروشیما پہنچ گئے۔جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپان کے شہر ہیروشیما جہاں انہوں نے امریکی ایٹم بم حملے میں مار ے جانے والے ایک لاکھ چالیس ہزار افرادکی یادگار پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1945کی وہ صبح ہمارے ذہنوں سے کبھی نہیں مٹائی جا سکتی۔ہیروشیما کو دورہ انسانی بنیادوں پر کیا،میرے دورے کا مقصد جنگ میں ہلا ک ہونے والوں کی یا د منانا ہے۔جنگ میں مارے جانے والوں کی یاد منانے کا یہ عظیم موقع ہے۔ہم ہیروشیما میں ہلاک ہونے والوں کی نسلوں کے ساتھ ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ تھی جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔60ملین لوگ جنگ کی تباہ کاریوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہیروشیما پر ایٹم بم حملہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے،موت ہیروشیما پر آسمان سے گری تھی۔اوباما نے کہاجنگوں نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیا،عالمی برادری نے جنگوں سے بچنے کیلئے کئی ادارے بنائے، آج امریکہ اور جاپان اتحادی ہی نہیں بلکہ بہترین دوست بھی ہیں۔اوباما نے کہا سائنس اور ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔امریکہ دنیا کو پر امن بنانے کیلئے کوشاں ہے سب کو ملکر مشترکہ طور پر دنیا کو پر امن بنانا ہو گا اوردنیا کو پر امن بنانے کیلئے باہمی اختلافات کو بھلانا ہوں گے۔خطاب کے دوران اوباما نے کہا کسی تہذیب میں مذہب کے نام پر قتل کی گنجائش نہیں۔دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے۔دنیا بھر میں ہونے والی ایٹمی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنا ،جنگوں کے حوالے سے مائنڈ سیٹ چینج کرنا ہوگاانہوں نے کہا مقابلے کے بجائے باہمی تعاون کی ضرور ت ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما جنگ عظیم دوئم کے بعد ہیروشیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔دورے کے دوران اوباما،جاپانی وزیراعظم اور تقریب میں شریفک دیگر افراد کے چہرے انتہائی سنجیدہ تھے۔خطاب سے قبل امریکی صدر نے ایٹم بم حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی یادگا ر پر پھول چڑھائے۔واضح رہے کہ امریکہ نے 1945میں جنگ عظیم دوئم کے دوران جاپانی شہر ہیروشیما پرایٹم بم گرائے تھے۔