اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رمضان المبارک سے پہلے جگہ جگہ گھجوروں کے سٹال سج گئے

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)رمضان المبارک سے پہلے جگہ جگہ کھجوروں کے سٹال لگ گئے ہیں تاہم خریداری شروع نہیں ہوسکی ، ڈیلرز کے مطابق ڈویژن بھر میں10 کروڑ روپے سے زائد کی کھجوریں ذخیرہ کرلی گئی ہیں اور امسال ریٹ بھی زیادہ ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی، پاکستانی اور افغانی کھجور کم نرخوں میں دستیاب ہو گی جبکہ اعلیٰ قسم کی کھجور امبر،کلمی،عجوہ،سفری اور بادامی کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ سے دور ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں200 روپے سے 4 ہزار روپے کلو تک کی کھجوریں فروخت کے لئے موجود ہیں، پاکستانی،افغانی اور ایرانی کھجور200سے 600روپے کلو ہے سب سے مہنگی کھجور اجواء ہے جو کہ 2500 سے 4 ہزار روپے کلوہے ۔ بازار الماریاں میں کھجوروں کے ایک ڈیلر ملک محمد امین نے اس سلسلے میں بتایا کہ دکاندار جذبہ ایمانی کے تحت کھجوریں فروخت کرتے ہیں، تاہم بین الاقوامی منڈٖی میں ان دنوں تیزی ہے جس کی وجہ سے کھجوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔