اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت کے مالک آٹھ افراد کون ہیں؟

8 امیر ترین افراد مجموعی طور پر 426 بلین ڈالرز کے مالک ہیں جو کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت بنتی ہے
ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت پر 8 افراد قابض ہیں جن کے اثاثے 426 بلین ڈالرز پر مشتمل ہیں۔سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق دنیا کے 8 امیر ترین افراد مجموعی طورپر426 بلین ڈالرز کے مالک ہیں جو کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت بنتی ہے۔دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 75 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے، اسپین کے امانسیو آرٹیگا 67 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور امریکا کے وارن بفٹ 61اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ میکسیکو کے تاجر کارلوس سلم کا فہرست میں چوتھا، امیزون کے مالک جیف بیزوس پانچویں اورفیس کے بانی مارک زکر برگ چھٹے نمبر پر ہیں جن کے اثاثے بالترتیب 50 ، 45 اعشاریہ دو اور44اعشاریہ چھ ارب ڈالرز ہیں۔