لاہور تا فیصل آباد ریلی ،بلاول بھٹو زرداری پر جعلی نوٹوں کی بارش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور سے فیصل آباد ریلی اختتام پذیر ہو گئی ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی کے جاں نثاروں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور اپنے لیڈر پر پھولوں کے ساتھ جعلی نوٹوں کی برسات بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں سگیاں پل کی پھول منڈی کے قریب پہنچی تو اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے بلاول پر پھولوں کی برسات کی گئی تو وہیں نوٹوں بھی برسائے گئے لیکن عینی شاہدین کا کہناہے کہ بلاول پر ’وارے‘گئے نوٹ نکلی ہیں ۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ریلی میں لٹائے گئے پیسے نقلی ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب خانہ بدوش بچے نوٹ اٹھا کر دکانوں پر پہنچ گئے اور چیزیں خریدنے کی کوشش کی جس پر دکاندار نے نوٹوں کو دیکھ کر بچوں کو دکان سے بھگا دیا ۔