اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سی پیک روٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص گرفتار، بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے رابطوں کا انکشاف: آئی جی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(منیٹرنگ ڈیسک)آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملزم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام عدنان ہے،مشکوک شخص کانام فورتھ شیڈول میں ہے،ملزم سے نفرت پر مبنی لٹریچر بھی پکڑا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،اس کو ریکی کرکے گرفتار کیا ہے،ملزم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،یہ شخص علاقے کے سادہ لوح نوجوانوں کی بھرتی میں ملوث پایا گیا ہے۔