اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس،کراچی کیلئے مزید 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنیکا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدار ت سٹریٹ کرائمز پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ جلاس میں کراچی کیلئے مزید 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکینڈ ہیند موبائل مارکیٹ میں بھی کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ،سی پی ایل سی چیف،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرحکام کی شرکت ۔سی پی ایل سی چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وارداتیں صبح اوررات مارکیٹ بندہونے کے بعد زیادہ ہوتی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں اعلیٰ حکام کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ آج صبح سٹریٹ کرائمز کااجلاس طلب کرنے سے اندازہ لگائیں کتناپریشان ہوں، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے مطمئن نہیںہوں۔وزیراعلیٰ اجلاس میں پریشان دکھائی دیئے اور ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ سٹریٹ کرائمز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا ۔