اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ جلد قوم اور سچ کے حق میں فیصلہ سنائے گی ،آج شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر رہے ہیں : نعیم الحق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے جب تک انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔”ہم کسی کی ذاتیات پر حملہ نہیں کرتے مگر کرپٹ کو کرپٹ کہیں گے “۔ آج شہباز شریف کی نااہلی کیخلاف عدالت میں ریفرنس دائر کر رہے ہیں ۔سپریم کورٹ بہت جلد قوم اور سچ کے حق میں فیصلہ سنائے گی۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی تاہم لیگی قائدین نے سپریم کورٹ کو کھلم کھلا دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو اس کا ردعمل ہو گا ۔امید کرتا ہوں دھمکیوں اور زبان پر کنٹرول کیا جائے گا ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو مشتعل کیا گیا تو سخت ردعمل آئے گا ، ہم عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے تمام شواہد اور دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہیں اور سپریم کورٹ بہت جلد قوم او ر سچ کے حق میں فیصلہ سنائے گی ۔ سیاست میں غلط زبان لیگی رہنما استعمال کرتے ہیں اور پی ٹی آئی گالم گلوچ کے خلاف ہے ۔