اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والےساڑھے 8فٹ لمبے نوجوان کے جسم کا اہم حصہ ٹوٹ گیا

دنیا کا طویل القامت نوجوان پاؤں پھسلنے سے گر گیا، ٹانگ فریکچر ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
گڑھا موڑ(محمد علی، نمائندہ نیوز الرٹ )دنیا کا طویل القامت نوجوان گر کر شدید زخمی،ریسکیو 1122 نے جنگلہ توڑ کر چھت سے نوجوان کو زخمی حالت میں اتار کر نشتر ریفر کر دیا،تفصیل کے مطابق گڑھا موڑ کے چک94 ڈبلیو بی کا رہائشی اور دنیا کا طویل القامت نوجوان عالمی شہرت یافتہ ضیاء رشید اپنے مکان کی چھت پر گیا وہاں پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے گر گیا اور اس کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس پر گھر والوں نے ضیاء رشید کو چھت سے نیچے اتارنے کو کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو1122 ٹیم وہاڑی نے مو قع پر پہنچ کر زخمی ضیاء رشید کو چھت کی گریل توڑ کر اتارا اور فوری طور پر ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ضیاء رشید ولد عبدالرشید کی عمر0 2سال ہے جبکہ اس کا قد ساڑھے آٹھ فٹ ہے اور مختلف ممالک کے دورے کر کے پاکستان کا نام روشن بھی کر چکا ہے گڑھا موڑ اور گردو نواح کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے طویل القامت نوجوان ضیاء رشید کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر کے سرکاری طور علاج معالجہ کرایا جائے۔