اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاراچنار آمد،دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

پارا چنار(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بھی کی ۔ سربراہ پاک فوج کی آمد پر قبائلی علاقے پاراچنار میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو علاقے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی موجود تھے۔