چیمپئنز ٹرافی2017 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 4 جون کوہوگا

لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ روایتی حریفوں کا مقابلہ4جون کو ایجبسٹن برمنگھم میں ہوگا، گرین شرٹس کے گروپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی موجود ہیں، دونوں سے میچز بالترتیب7اور 12 جون کوہوں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، سیمی فائنلز14 اور15 جبکہ فائنل 18 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بدھ کو ہونا ہے۔