نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد شہراورگردونواح میں مشکوک افراد کے خلاف آپریشن جاری

فیصل آباد(بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر اور گردونواح میں مشکوک افراد کے خلاف آپریشن جاری ، ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 44سے زائد مشکوک افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر لائل پور جڑنوالہ اور صدر ڈویژن میں ایس پیز کی سربراہی میں ضلع فیصل آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ او ز، 10ایلیٹ کی ٹیمیں معہ 300سے زائد پولیس اہلکاران نے سرچ آپریشنز میں حصہ لیا ، دوران سرچ آپریشن 150مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی ،شناخت نہ رکھنے والے اور مشکوک ومجرمان اشتہاری 44افراد کوحراست میں لے لیاگیاجبکہ16افراد کے خلاف مختلف مقدمات کا اندراج کیا گیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 05عدد پسٹل،ایک کاربین ،پمپ ایکشن ،چرس2870گرام،140لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔