اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوکیا کا ایپل آئی پیڈ کے مدِمقابل ٹیبلٹ لانے کا فیصلہ

سلیکان ویلی (ٹیکنالوجی ڈیسک) نوکیا نے اسمارٹ فونز کے علاوہ ٹیبلٹ پیش کرنے کی بھی پوری تیاری کرلی ہے جو اپنی جسامت اور کارکردگی میں ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے ہم پلہ ہوگا۔ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ایک معتبر ادارے ’’جی ایف ایکس بینچ‘‘ کے مطابق نوکیا نے اپنے اگلے ٹیبلٹ کمپیوٹر کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی چوڑائی 18.4 انچ ہوگی یعنی وہ جسامت میں ایپل کارپوریشن کے ’’آئی پیڈ پرو‘‘ جتنا بڑا ہوگا؛ لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی۔ مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ بظاہر اس نئے نوکیا ٹیبلٹ میں اوکٹاکور اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ساتھ آرڈینو 540 جی پی یو (گرافیکل پروسیسنگ یونٹ) بھی ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کی دوسری ممکنہ خصوصیات میں 4 جی بی ریم، 64 میگابائٹ انٹرنل اسٹوریج اور 12 میگا پکسل والے فرنٹ اور بیک کیمروں کے علاوہ ہر وقت انٹرنیٹ سے مربوط رہنے کےلئے ’’سم‘‘ کا اضافی آپشن بھی شامل ہوگا۔ nokia-c1-tablet واضح رہے کہ نوکیا کا پچھلا ٹیبلٹ کمپیوٹر ’’نوکیا سی ون‘‘ 2015 میں پیش کیا گیا تھا لیکن اندازہ ہے کہ اگلا نوکیا ٹیبلٹ اس سے کہیں زیادہ مختلف اور جدید ہوگا جسے آئندہ ماہ (فروری 2017 میں) ’’موبائل ورلڈ کانفرنس‘‘ کے موقع پر عوامی نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ یہ تمام باتیں اسی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے لئے نوکیا کس قدر شدت سے کوششوں میں مصروف ہے۔