اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر باقاعدگی کے ساتھ یہ مشروب پئیں گے توآپ خطرناک ترین بیماری سے بچ جائیں گے

نیویارک(ہیلتھڈیسک) اگر آپ کو کافی بہت پسند ہے تو آپ کے لئے ایک اچھی خبریہ ہے کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں چار یا اس سے زائد کپ کافی پیتے ہیں ان میں جلد کا کینسر(میلانوما) ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔جلد کا کینسر دنیا کا خطرناک ترین کینسرز میں سے ایک ہے اور ہر سال 10ہزار افراد اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ 75ہزار لوگ ہر سال اس کا شکار ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ دریافت ہوا ہے جو کہ جلد کے کینسر سے انسان کو بچاتا ہے۔ تحقیق میں ساڑھے چار لاکھ افراد جن کی عمریں 50اور71سال کے درمیان تھیں ، سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔تحقیق کے آغازمیں ان میں سے کسی کو بھی کینسر نہ تھااور ایک دہائی تک ان لوگوں کو ٹریک کیا گیا۔تحقیق کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ تین ہزار سے کم افراد کو کینسر جیساموذی مرض لاحق ہوا تھاجبکہ دوہزار افراد کو جلد کی ایک قسم کا کینسر ہوچکا تھا۔اس کے بعد سائنسدانوں نے کینسر زدہ افراد اوران کے کھانے پینے کے معمولات کو دیکھا۔ ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کینسر سے محفوظ رہنے والے افراد میں اکثریت چار سے زائد کافی کے کپ روزانہ پینے کے عادی تھے۔ماضی میں بھی ایسی تحقیقات ہوچکی ہیں جس می بتایا گیا ہے کہ کافی کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔