اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شکار کے لئے آئے قطری امیر کی طرف سے بلوچستان کو اہم تخفہ, تحفے میں کیا دیا ؟ جانئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر قطر کی جانب سے بلوچستان کے لیے ایمبو لینس کی فراہمی کی تقریب ہوئی ہے جس میں قطری سفیر نے ایمبولینسز کی چابیاں وفاقی وزیرسیفران عبد القادر بلوچ کے سپرد کیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق تقریب میں قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم ہو نگے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے گی ۔اس موقع پر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ قطر سے ملنے والی ایمبولینسز خاران اور وارسک بھجوائی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر جب بھی تلور شکار کے لیے آئے ،انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تلور کے شکار سے بلوچستان کے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔عبدالقادر نے مزید کہا کہ قطری امیر کو تلور کے شکار کی دعوت دی ہے ۔