اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان اوراسرائیل بیس بال کےعالمی مقابلہ میں آمنےسامنےآئیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت جلد پاکستان او ر اسرائیل آمنے سامنے آئیں گے۔امریکہ میں ہونے والے بیس بال کے عالمی مقابلے میں پاکستان اور اسرائیل کی ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے آئیں گی۔عالمی سطح پر یہ ایسا پہلا مقابلہ ہو گا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی صیہونی ریاست کے کھلاڑیوں سے پنجہ آزمائیں گے۔دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم پُرعزم ہے کہ اسرائیل مد مقابل آیا تو وہ اس تاریخی میچ میں مخالف ٹیم کو شکست کا خوب مزہ چکھائے گی۔دونوں ٹیمیں 22ستمبر سے 25ستمبر کو بروکلینڈ ،امریکہ میں ہونے والے عالمی مقابلہ میں مدمقابل آئیں گی۔اس عالمی مقابلہ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 22ستمبر کو برازیل کے خلاف کھیلے گا۔